اٹلی میں حکومت نے ایسٹر پر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

اطالوی حکومت نے ایسٹر کے موقع پرکورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اطالوی حکومت نے ایسٹر کے موقع پرکورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اطالوی حکومت نے کہا ہے کہ اپریل کی 5 تاریخ تک غیرضروری اشیا کی دکانیں بند رہیں گی۔ 

حکومت کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومت کے مطابق لومبارڈے ریجن میں پیر سے مکمل لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔ اٹلی میں کورونا کے نئے کیسز میں رواں ہفتے 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ اطالوی حکومت کے مطابق وائرس کی نئی اقسام کے ساتھ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

News Code 1905637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =