پاکستان نے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان میں چیئرمین قومی سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے 32 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں چیئرمین قومی سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے 32 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شرجیل خان کی واپسی ہوئی ہے جب کہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے ارشد اقبال اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پی ایس ایل 6 میں ڈیبیو کرنے والے محمد وسیم جونیئر کو پہلی بار اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان) حیدر علی ، آصف علی ، محمد حفیظ، محمد رضوان اور سرفراز احمد (وکٹ کیپر) دانش عزیز، فہیم اشرف ، محمد نواز ،محمد وسیم جونیئر ، ارشد اقبال ، حارث روف ، حسن علی ، محمد حسنین ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہے۔

ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی بابراعظم ہی کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان) عبداللہ شفیق، فخر زمان ، حیدر علی ، امام الحق ، سعود شکیل، دانش عزیز، فہیم اشرف ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، محمد رضوان ، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) ، حارث روف ، حسن علی ، محمد حسنین ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادر شامل ہیں۔

News Code 1905635

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =