پاکستان میں سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں حکمراں جماعت کے امیدوار کامیاب

پاکستانی حکومت نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین دونوں نشستوں پر شکست دے کرکامیابی حاصل کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین دونوں نشستوں پر شکست دے کرکامیابی حاصل کرلی ہے۔

اطلاعات  کے مطابق حکومتی امیدوار صادق سنجرانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست دے کر دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جبکہ نائب چیئرمین کے الیکشن میں حکمراں جماعت کے امیدوارمرزا محمد آفریدی نے اپوزیشن کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کو ہرا دیا۔

صادق سنجرانی نے 48 اور یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جبکہ 8  ووٹ مسترد ہوئے جن میں سے 7 ووٹ یوسف رضا گیلانی کے تھے۔ مرزا محمد آفریدی نے 54 اور عبدالغفور حیدری نے 44 ووٹ حاصل کیے۔

News Code 1905633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =