مصر میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 20 افراد ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 20 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 20 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک ہونے والوں اور  زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

قاہرہ میں قائم کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث دور دور تک دھویں کے بادل چھا گئے،4 منزلہ عمات میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں ، البتہ حکومت نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

News Code 1905629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =