کورونا وائرس سے 69 ممالک میں سیاحت بند ہوگئی

عالمی تنظیم سیاحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے دنیا بھرمیں کے 69 ممالک میں سیاحت بند ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی تنظیم سیاحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے  دنیا بھرمیں کے 69 ممالک میں سیاحت بند ہوگئی ہے۔ عالمی تنظیم سیاحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھرمیں 69 ممالک میں سیاحت بند کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2021 کے بعد سے دنیا کے 32 فیصد ممالک نے عالمی سیاحت بند کی ہے۔ ان میں 38 فیصد ایسے ہیں جو کم ازکم 40 ہفتے کے لیے بند ہیں جبکہ 34 فیصد ممالک عالمی سیاحت کے لیے جزوی طورپربند ہیں۔

جن ممالک میں سیاحت پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں 30 فیصد ایشیا و بحر الکاہل،  15 فیصد یورپ، 11 فیصد افریقہ اور10 فیصد کا تعلق امریکہ سے ہے، تین ممالک مشرق وسطی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ عالمی تنظیم سیاحت کے مطابق کورونا وائرس کے مسلسل خطرات کے باعث مختلف ممالک کی حکومتیں زیادہ محتاط طریقہ کاراپنا رہی ہیں۔

News Code 1905628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =