مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کوئٹہ کے علاقہ مارواڑ میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 6 کان کن جاں بحق جب کہ 2 کو بچالیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 8 کان کن پھنس گئے جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، اس دوران 6 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ 2 کان کنوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مارواڑ کے علاقے میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کوئلہ کان میں کام کرنے والے 8 کانکن پھنس گئے تھے ، جن میں 6 ہلاک اور 2 بچ گئے ہیں۔

پاکستان میں کوئٹہ کے علاقہ مارواڑ میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 6 کان کن جاں بحق جب کہ 2 کو بچالیا گیا ہے۔
News Code 1905627
آپ کا تبصرہ