مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے مسلمانوں اور عربوں پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو مسلمانوں اور عربوں کے خلاف جنگ ختم کرنی چاہیے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے بین الاقوامی قوانین ، اسلامی، انسانی اور اخلاقی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے یمن کے نہتے مسلمانوں اور عربوں کے خلاف بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے سعودی عرب کو عربوں اور مسلمانوں کے خلاف اپنی بربریت اور جارحیت کو ختم کرنا چاہیے کیونکہ سعودی عرب کا یمن کو 3 ہفتوں میں فتح کرنے کا خواب گذشتہ 6 سال میں پورا نہیں ہوسکا اور نہ ہوگا لہذا سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ ظالمانہ جنگ کو ختم کردینا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ