میانمار میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

میانمار میں فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے خلاف عوامی احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 9 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے خلاف عوامی احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 9 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طاقت کے استعمال کو قتل وغارت گری قرار دے دیا۔ سلامتی کونسل نے بھی مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔میانمار فوج کا کہنا ہے آنگ سان سوچی نے ینگون کے وزیراعلیٰ سے غیر قانونی طور پر 6 لاکھ ڈالر اور 11 کلو سے زیادہ سونا وصول کیا ہے ۔

News Code 1905622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha