ایران اور چین کا یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئےاتحاد تشکیل دینے میں تعاون کا فیصلہ

اسلامی جمہوریہ ایران ، چین اور شمالی کوریا سمیت 16 عالمی ممالک نے اقوام متحدہ کے منشور کی حفاظت اور امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اتحاد تشکیل دینے میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، چین  اور شمالی کوریا سمیت 16 عالمی ممالک نے اقوام متحدہ کے منشور کی حفاظت اور  امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اتحاد تشکیل دینے میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق نئے اتحاد کا نام " اقوام متحدہ کے منشور کا دفاع کرنے والا دوست گروپ " رکھا گيا ہے ۔ نئے اتحاد نے اپنے منصوبہ میں کہا ہے کہ امریکہ اپنا یکطرفہ نظریہ دنیا میں کثیر الجہتی نظریہ پر مسلط کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے جس کی وجہ سے عالمی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس گروپ کے بانی ممالک میں چین، ایران، شمالی کوریا، الجزائر، آنگولا، بلاروس، بولیویہ۔ کامبوج، کیوبا، اریٹرہ، لاؤوس نکاراگوئہ، فلسطین، شام، ونزوئلا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز شامل ہیں۔

News Code 1905619

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =