جموں کشمیر میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے بیوی، ساس اور سسر کو قتل کردیا

بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جموں کے علاقہ میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے بیوی، ساس اور سسر کو قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جموں  کے علاقہ میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے بیوی، ساس اور سسر کو قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق  جموں کشمیر میں پولیس اہلکار نے اپنی بیوی، ساس اور سسر کو گولی مار کر ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 افراد زخمی ہوگئے، اہلکار کی شناخت راجندر کمار کے نام سے ہوئی ہے جو جموں کے علاقے میں سکیورٹی ونگ میں تعینات تھا۔

ذرائع کے مطابق راجندر کمار پروموشن کی خوشی میں مٹھائی لیکر سسرال پہنچا اور تھوڑی ہی دیر بعد سسرال والوں پر فائرنگ کردی، واقعہ کے بعد پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار نے فائرنگ گھریلو جھگڑے کے باعث کی۔

News Code 1905614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =