بھارتی وزیر اعظم مودی نے بنگلہ دیش کو ملانے والے ایک پل کا افتتاح کردیا

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بھارت اور بنگلہ دیش کو ملانے والے ایک پل کا افتتاح کردیا جو دونوں ممالک کےدرمیان تجارت کو فروغ دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بھارت اور بنگلہ دیش کو ملانے والے ایک پل کا افتتاح کردیا جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دے گا۔  اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بھارتی ریاست تریپورا اور بنگلہ دیش کے درمیان بہنے والے دریائے فینی پر تعمیر کیے گئے پُل " میتری سیتو" یعنی دوستی کے پُل کا افتتاح کردیا۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان قائم کیا گیا یہ پل 1.9 کلومیٹر طویل ہے جو بھارتی قصبے سبروم کو بنگلہ دیش کے قصبے رام گڑھ سے ملاتا ہے۔ آمدورفت کے علاوہ یہ پل تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہوگا۔

تجارتی کوریڈور کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پل کی تعمیر سے ریاست تریپورا شمال مشرقی بھارت کا گیٹ وے بننے کے لیے تیار ہے، جسے سبروم سے صرف 80 کلومیٹر دور بنگلہ دیش کی چٹاگانگ کی بندرگاہ تک رسائی حاصل ہوگی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ پل سے دونوں ممالک کے درمیان قائم دوستانہ تعلقات مضبوط ہوں گے اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

نریندر مودی نے مزید کہا کہ  پُل سے تریپورا کے ساتھ ساتھ جنوبی آسام، میزورام اور منی پور کی بھی بنگلہ دیش اور جنوب مشرقی ایشیا تک رسائی حاصل ہوجائے گی ۔

News Code 1905612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =