افغان امن عمل سے متعلق اجلاس  روس میں ہوگا

افغانستان میں مفاہمتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان امن عمل سے متعلق اجلاس 18مارچ کو روس میں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں مفاہمتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان امن عمل سے متعلق اجلاس 18مارچ کو روس میں ہوگا۔ ادھر روسی وزارت خارجہ نے بھی ماسکو اجلاس کی تصدیق کردی ہے۔

افغان مفاہمتی کونسل کےترجمان فریدو ن خوازون کا کہناہے کہ ماسکو اجلاس میں افغان صدر اشرف غنی، چیئرمین قومی مفاہمتی ہائی کونسل، غیر ملکی مندوبین اور طالبان نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

ماسکو اجلاس میں افغان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، افغان امن عمل میں روس کا اہم کردار ہے۔

News Code 1905601

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =