یمن کے شہر صنعا اور صعدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری ، بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے تازہ ترین بمباری میں یمن کے شہر صنعا اور صعدہ کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری ، بربریت  اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے تازہ ترین بمباری میں یمن کے شہر صنعا اور صعدہ کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا اور صعدہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے ۔ ادھر مآرب میں یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی فوجی اتحاد کے خلاف اہم  اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یمنی فورسز اور قبائل نے مآرب کے شمال مغرب میں حمہ ذیاب علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے اور مآرب کی جانب یمنی فوج اور قبائل کی پیشقدمی جاری ہے۔

News Code 1905599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =