جاپان کا غیرملکی تماشائیوں کے بغیر ٹوکیو اولمپکس منعقد کرانے کا فیصلہ

جاپان نے کورونا وائرس کے پیش نظر رواں برس غیرملکی تماشائیوں کے بغیر ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان نے کورونا وائرس کے پیش نظر رواں برس غیرملکی تماشائیوں کے بغیر ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک برس موخر ہوجانے والے کھیلوں کے عالمی مقابلے اب 23 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہوں گے اور پیراولمپکس 24 اگست سے 5ستمبر تک شیڈول ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  جاپانی حکومت دیگر ممالک  سے آنے کا ارادہ کرنے والے شائقین کو شرکت کی اجزت نہیں دے گی ، اس کے علاوہ ٹارچ ریلی اور افتتاحی تقریب بھی بغیر شائقین کے ہوں گی۔

آرگنائزنگ کمیٹی نے یہ تقریب شمال مشرقی شہر فوکوشیما میں بند دروازوں کے پیچھے منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے.اس میں صرف گیمز کے شرکا اور مدعو کردہ افراد ہی شریک ہوپائیں گے۔

News Code 1905596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =