چین نے کورونا وائرس پاسپورٹ متعارف کرا دیا

چین نے کورونا وائرس کے دوران اپنے شہریوں کی فضائی آمد و رفت کے لیے " وائرس پاسپورٹ " متعارف کرادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  چین نے کورونا وائرس کے دوران اپنے شہریوں کی فضائی آمد و رفت کے لیے "  وائرس پاسپورٹ " متعارف کرادیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق کورونا وائرس  کے دوران سفری مشکلات کو حل کرنے کے لیے چین نے اپنے شہریوں کے لیے " وائرس پاسپورٹ"  کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔

یہ پاسپورٹ ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے طرز پر تیار کیا گیا ہے جس میں مسافر کے کورونا ٹیسٹ، ویکسی نیشن اور ضروری طبی معلومات درج ہیں جب کہ پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے اس میں سفری تفصیلات بھی موجود ہوں گی۔

چین میں بیرون ملک سے داخل ہونے یا باہر جانے کے لیے وائرس پاسپورٹ دکھانا ہوگا تاہم ابھی یہ لازمی نہیں اور صرف چینی شہریوں پر لاگو ہوگا البتہ جلد اس سسٹم کو لازمی اور غیر ملکی مسافروں پر بھی لاگو کیا جائے گا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وائرس پاسپورٹ عالمی معاشی بحالی کو فروغ دینے اور سرحد پار سفر کو آسان بنانے کے لئے تیار کیا جارہا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا وائرس پاسپورٹ ہوگا۔

News Code 1905593

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =