بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی اہلکار نے خود کشی کرلی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارت کے زیر انتظام  کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کپواڑہ کی فوجی چھاؤنی میں اچانک فائرنگ پر ڈیوٹی پر موجود اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک اہلکار کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔

لاش کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گيا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت تری وید کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں بھیج دیا گیا۔

جمعرات کے روز بھی  کشمیر میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت تین اہلکاروں نے خودکشی کی تھی اس طرح محض چار دنوں میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

News Code 1905591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =