فرانس کے رافیل جنگی طیارہ بنانے والی کمپنی کے مالک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

فرانس کے رافیل جنگی طیارہ بنانے والی کمپنی کے مالک، سیاستدان اور ارب پتی شخص اولیویئر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے رافیل جنگی طیارہ بنانے والی کمپنی کے مالک،  سیاستدان  اور ارب پتی شخص اولیویئر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔  فرانس کے صدر میکرون نے اولیویئر کی موت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ناگہانی موت ایک بہت بڑا نقصان ہے ۔

اطلاعات کے مطابق   اولیویئر چھٹیاں منانے شمالی فرانس گئے تھے  اور اسی دوران ان کا پرائیویٹ ہیلی کاپٹر نارمیدے ریجن میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس دوران ان کی موت ہوگئی ، اولیویئر  ڈسالٹ ، ڈسالٹ ایوی ایشن کے بانی مارشل ڈسالٹ کے بڑے صاحبزادے ہیں جن کی کمپنی میں بزنس اور ملٹری طیاروں کے علاوہ  رافیل جنگی جہاز تیار کئے جاتے ہیں ، اولیویئر ڈسالٹ گروپ سٹریٹجی اور ڈیویلمپنٹ کے صدرتھے۔

وہ 2002 ء سے فرانس کی کنزرویٹو لیس ریپبلکنز پارٹی کے رکن تھے اور وہ دنیا کے 361 امیر ترین شخص تھے ۔  پارلیمنٹ کا رکن بننے کے بعد انہوں نے سیاسی وجوہات اور مفادات کے کسی بھی ٹکراو سے بچنے کیلئے کمپنی کے بورڈ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا ۔

News Code 1905589

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =