مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ پر ایک فوجی ہدف کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی فوج اور قبائل نے سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ پر ایک اہم سعودی عسکری ٹھکانے کو میزائل حملے میں تباہ کردیا ہے۔ اس نے کہا کہ اس میزائل کی ابھی رونمائی نہیں کی گئي۔
یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج نے ایک نئے بیلسٹک میزائل سے ابہا ايئر پورٹ پر سعودی عرب کے ایک اہم اور حساس فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ ادھر خمیس المشیط علاقہ میں بھی شدید دھماکے ہوئے ہیں ۔ یمنی فورسز اور قبائل نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے خلاف جوابی حملے تیز کرتے ہوئے جدہ اور ملک خالد بین الاقوامی ایئر پورٹوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کی بنا پر سعودی عرب کی سیکڑوں داخلی اور بین الاقوامی پروازیں معطل ہوگئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ