کویتی حکومت نے 30 دن تک رات کے وقت کا مکمل کرفیو نافذ کردیا

کویت نے ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے 30 روز کے لیے رات کے وقت مکمل کرفیو نافذ کردیا ہے جو 8 اپریل تک جاری رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت نے ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے 30 روز کے لیے رات کے وقت مکمل کرفیو نافذ کردیا ہے جو 8 اپریل تک جاری رہے گا۔

اطلاعات  کے مطابق کویتی وزیراعظم صباح الخالد نے کرفیو کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے لیے تمام سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام کا اجلاس بلایا تھا جس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ تمام ادارے کرفیو کو کامیاب بنانے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں۔

رپورٹ کے مطابق اگر وبا پر قابو پالیا گیا تو کرفیو کا دورانیہ کم کیا جاسکتا ہے۔ کویتی کابینہ کرفیو پر عمل درآمد کی راہ میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں اور ضرورتوں پر بحث کے لیے وسیع البنیاد سرکاری اجلاس آج منگل کو منعقد کرے گی۔

کویت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے نئے 1318  مریضوں کی تشخیص ہوئی تھی جس سے متاثرین کی کل تعداد 199428 ہوگئی ہے۔

کویتی کابینہ نے جمعرات کے اجلاس میں غیرملکیوں کی کویت آمد پر پابندی میں توسیع اور کرفیو کے اوقات کے دوران نماز کی اجازت کا فیصلہ کیا تھا۔ کابینہ نے تمام پبلک پارکس، تفریح گاہوں اور عوامی بیٹھکوں کو بند کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ 

News Code 1905582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =