افریقی ملک استوائی گنی کی فوجی چھاؤنی میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک

مغربی افریقی ملک استوائی گنی کی فوجی چھاؤنی میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 600 زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی افریقی ملک استوائی گنی کی فوجی چھاؤنی میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 600 زخمی ہوگئےہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق افریقی ملک گنی کی ایک فوجی چھاؤنی کے پاس دیہاتیوں نے کھیتوں میں آگ لگائی جو ہوا کے جھونکوں کے ذریعے چھاؤنی کے اندر غیر محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیے بارودی مواد تک پہنچ گئی اور زوردار دھماکہ ہو گیا۔

دھماکہ اتنا طاقتور تھا جس کے نتیجے میں  باٹا شہر کے تقریباً تمام ہی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے 20 افراد ہلاک اور 600 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست خطاب میں صدر تیوڈورو اوبیانگ کا کہنا تھا کہ دھماکے ایک فوجی یونٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئے۔ کھیتوں کو آگ لگانے والے کسانوں کی بھی غفلت شامل تھی۔

گنی کا شہر باٹا اس وقت ایک کھنڈر کا نمونہ پیش کر رہا ہے جہاں ہر طرف تباہی ہے۔ مکانات اور گاڑیوں کے ڈھانچے نظر آرہے ہیں جب کہ اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

News Code 1905581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =