بھارت میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

بھارت کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر سے تیزی آئی ہے جبکہ مرنے والے افراد کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر سے تیزی آئی ہے جبکہ مرنے والے افراد کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق  گزشتہ  24 گھنٹے  کے دوران  جان لیوا اور مہلک ترین  وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر ۱۰۰؍ سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔ مسلسل تین دن تک  جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے  مریضوں کی تعداد ۱۰۰؍ سے کم  رپورٹ درج کی جارہی تھی  لیکن آخری تین دنوں کے دوران یہ تعداد ۱۰۰؍ سے اوپر رہی۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد جمعہ کے روز ۱۱۳؍ ، ہفتہ کو ۱۰۸؍ ، اتوار کو ۱۰۰؍ اور پیر کے روز ۹۷؍ تھی۔

ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔۱۹)  کے کیسز میں پھر سے تیزی اورشفایاب مریضوں کی تعداد میں  گراوٹ کے درمیان  گزشتہ  ۲۴؍ گھنٹے  کے دوران  جان لیوا اور مہلک ترین  وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر ۱۰۰؍ سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔
مسلسل تین دن تک  جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے  مریضوں کی تعداد ۱۰۰؍ سے کم  رپورٹ درج کی جارہی تھی  لیکن آخری تین دنوں کے دوران یہ تعداد ۱۰۰؍ سے اوپر رہی۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد جمعہ کے روز ۱۱۳؍ ، ہفتہ کو ۱۰۸؍ ، اتوار کو ۱۰۰؍ اور پیر کے روز ۹۷؍ تھی۔ اسی عرصے کے دوران  شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نسبتاً کم رہنے سے۴۲۲۴؍  ایکٹیو کیسز  رپورٹ ہوئے  ہیں۔
دریں اثنا ملک میں اب تک  دو کروڑ  ۸۹؍ ہزار سے زائد افراد کو  اینٹی کورونا ویکسین  دی جاچکی ہے۔
بھارت میں کورونا سے شفایابی  کی شرح 96.91 فیصد ، فعال کیسز کی شرح 1.68 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.40 فیصد ہوگئی ہے۔

News Code 1905579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =