ایشیا کپ کا جلد انعقاد متوقع/ بھارت کا بی ٹیم بھیجنے کا امکان

گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اب جون میں سری لنکا میں کروانے کا پلان بنایا جارہا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کیلیے " بی" ٹیم بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اب جون میں سری لنکا میں کروانے کا پلان بنایا جارہا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کیلیے " بی" ٹیم بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

ادھر بھارتی ٹیم کو 18 سے 22 جون تک آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے مقابل ہونا ہے۔

بھارتی ٹیم کو انگلینڈ میں قرنطینہ کیلیے اضافی وقت بھی درکار ہوگا، اس لیے ایشیا کپ میں " بی"  ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ بی سی سی آئی حکام کی اے سی سی سے میٹنگ طے ہے،  جس کے بعد  ایشیا کپ کے مستقبل کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

News Code 1905576

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =