پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو 10 مارچ سے کورونا ویکسین لگائی جائےگی

پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز 10 مارچ سے ہو رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز 10 مارچ سے ہو رہا ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ 10 مارچ سے 60 سال اور اس سے زائد عمر افراد کے لیے ویکسینیشن کے عمل کا آغاز ہوگا۔ عمر رسیدہ افراد کو ویکسین عمر کے اعتبار سے ’ریورس آرڈر‘ میں لگوائی جائی گی، یعنی زیادہ عمر رسیدہ شخص جس نے اندراج کیا ہے اسے ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات سے 8 مارچ کو آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہو چکی ہے جب کہ اس وبا سے اب تک 13 ہزار 205 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

News Code 1905567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha