امریکہ کو ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرکے اپنے وعدوں کے مطابق عمل کرنا چاہیے

چین کے وزير خارجہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے یہ امریکہ کو عالمی سطح پر اپنی غلط پالیسیوں اور ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے وزير خارجہ وانگ یی نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے یہ  امریکہ کو عالمی سطح پر اپنی غلط پالیسیوں اور ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اس وقت مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن اسے چاہیے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنے سے پہلے اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو ختم کردینا چاہیے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرتا ہے تو ایران بھی ماضی کی طرح یقینی طور پر اپنے وعدوں پر عمل کرےگا۔ ایران اس سے قبل اپنے وعدوں پر عمل کرچکا ہے۔

News Code 1905562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =