امریکہ اور جنوبی کوریا کی کل سے  سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز

امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز کل سے ہوگا۔

مہر خبررساں اجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز کل سے ہوگا، کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر 9 روزہ مشقیں چھوٹے پیمانے پر کی جا رہی ہیں۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتحادیوں نے کورونا وائرس کی صورتحال اور جزیرہ نما کوریا میں امن کے حصول کیلئے سفارتی کوششیں جیسے عوامل کا جائزہ لینے کے بعد فوجی مشقیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والی سالانہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا ہمیشہ تنقید کرتا رہا ہے ۔

News Code 1905561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =