افغانستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہلکار اور 5 دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبے بلخ میں فوجی پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 اہلکار 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان کے صوبے بلخ میں فوجی پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بلخ کے ضلع چمتل میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ فوجی اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا تاہم فوجی اہلکاروں کی جانب سے بھی مزاحمت دکھائی گئی۔

دو طرفہ جھڑپ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران 7 افغان فوجی اہلکار اور 5 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں۔ صوبے بلخ کے گورنر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے طالبان حملہ آور کے خلاف سخت مزاحمت دکھائی، جوابی کارروائی میں 5  طالبان دہشت گرد مارے گئے جن میں طالبان کا ضلع چہار بولاک کا خودساختہ ڈپٹی گورنر بھی شامل ہے۔

News Code 1905560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =