نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ مین آف دی میچ مارٹن گپٹل نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گر ی پھر کپتان فنچ اور میتھیو ویڈ نے اچھی بیٹنگ کی، فنچ 36 اور ویڈ نے 44 رنز بنائے۔

میکس ویل ایک اور اسٹوئینس 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کا اسکور 8 وکٹ پر 142 رنز رہا، ایش سوڈھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں مارٹن گپٹل اور کونوے کی 106 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ نے ہی میچ یکطرفہ بنا دیا ، کونوے نے 36 رنز اسکور کیے جبکہ مارٹن گپٹل نے 46 گیندوں پر 71رنز بنائے، ولیمسن کوئی رن نہ بنا سکے۔

گلین فلپس نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو 7وکٹ سے فتح دلا دی، نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کر لی۔

News Code 1905558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =