نائیجیریا میں بحری قزاقوں نے چینی بحری جہاز کے عملے کو رہا کردیا

نائیجیریا میں چینی بحری جہاز کے عملے کو بحری قزاقوں نے بھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں چینی بحری جہاز کے عملے کو بحری قزاقوں نے بھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق نائیجیریا میں فروری کے پہلے ہفتے میں مچھلی کا شکار کرنے والے چین کے بحری جہاز پر قزاقوں نے حملہ کرکے عملے کے 14 ارکان کو اغوا کرکے جہاز کو ایک جزیرے پر چھوڑ دیا تھا۔

ایک ماہ تک قزاقوں اور نائیجیریا کی حکومت کے درمیان جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد آج مغویوں کو 3 لاکھ امریکی ڈالر کے عوض رہا کردیا گیا۔

بحری جہاز کے مغویوں میں 6 چین، 3 انڈونیشیا، 4 نائیجیریا اور ایک گبون کا شہری شامل تھا۔

نائیجیریا کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل محمد یحییٰ نے بتایا کہ تاوان کی ادائیگی کے بعد قزاقوں نے جہاز کے رہا کیے گئے عملے کو چینی ماہی گیری کی کشتی کے ذریعے واپس بھیج دیا۔

News Code 1905557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha