عراق کے شہر موصل میں اجتماعی قبر دریافت

عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فورسز نے موصل میں اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صابرین نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے موصل میں اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کے بریگیڈ 14 نے باقاعدہ اعلان ہے کہ ایک اجتماعی قبر سے 20 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں خیال کیا جاتا ہے کہ لاشیں ترکمن شیعہ مسلمانوں کی ہیں جنھیں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شہید کیا تھا۔ داعش دہشت گرد تنظیم نے جون 2014 میں عراق کے صوبوں موصل اور الانبار پر قبضہ کرلیا تھا جبکہ کرکوک، صلاح الدین ، دیالی اور بابل کے کچھ حصوں پر بھی داعش دہشت گرد تنظیم نے قبضہ کیا تھا اور ان علاقوں پر 3 سال تک داعش کا قبضہ رہا اور اس رعصہ میں داعش نے سنگین جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے دینی اور تاریخی مقامات کو تبادہ کرنے کے ساتھ  اقلیتوں کو بھی ظلم و ستم کا نشانہ بناتے ہوئے ہزاروں افراد کو قتل کردیا تھا۔

News Code 1905554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =