مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر سے متعلق اپنی سوچ بدلنی ہوگی، کشمیر کو پولیس اسٹیٹ اور فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیری ڈائیلاگ کے حامی ہیں، مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔ میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیر میں تبدیلیوں سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، آج نہیں تو کل مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 19 ماہ سے مجھے مسلسل گھر میں محصور کیا گیا ہے۔
میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیریوں کے سول حقوق کے ساتھ مذہبی اور انسانی حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ