روسی سفیر نے رہبر معظم کے نام روسی صدرپوتین کا جوابی پیغام ڈاکٹر ولایتی کے حوالے کردیا

تہران میں تعینات روس کے سفیر لوان جیگریان نے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام روسی صدر ولادیمیر پوتین کا جوابی پیغام حوالے کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں تعینات روس کے سفیر لوان جیگریان نے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے  نام روسی صدر ولادیمیر پوتین کے جوابی پیغام  کوحوالے کردیا ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس ملاقات کے آغاز میں روس اور ایران کے تعلقات کو اسٹراٹیجک اور دوستانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کئي برسوں پر محیط ہے اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مختلف شعبوں میں مضبوط اور مستحکم ہیں۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات اسٹراٹجیک اور باہمی احترام کی بنیادوں پر استوار ہیں۔ انھوں نے روس اور ایران کے بین الاقوامی سطح پر تعاون کو بہت ہی مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان عالمی سطح پر قریبی تعاون جاری ہے۔

اس ملاقات میں روسی سفیر نے روس کے صدر پوتین کے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کے جواب میں روسی صدر کے پیغام کو ڈاکٹر ولایتی کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے مختلف شعبوں میں تعلقات اگے کی سمت بڑھ رہے ہیں اور میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر خوشحال اور مسرور ہوں۔

News Code 1905552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =