افغانستان کے صوبہ ہلمند میں افغان خفیہ ایجنسی کے پراسیکیوٹر سمیت 2 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں افغان خفیہ ایجنسی کے پراسیکیوٹر سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں افغان خفیہ ایجنسی کے پراسیکیوٹر سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔افغانستان کے صوبہ ہلمند کے پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی پراسیکیوٹرز کے انچارج سید محمود سعادت سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

صوبہ ہلمند کے گورنر عبدالنبی الہام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا ہلاک ہونے والا شخص خفیہ ایجنسی کے پراسیکیوٹر کا سکیورٹی گارڈ ہے جب کہ دھماکے میں خاتون سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1905548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =