مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے محلے شبرا الخیمہ میں شوہر نے کھانا تیارنہ کرنے پراپنی حاملہ بیوی کوقتل کردیا۔ قاہرہ کے علاقے شبرا الخیمہ میں شوہرنے اپنی اہلیہ سے کھانا بنانے کے لیے کہا جس پراس نے معذرت کی توشوہرغصے پر قابونہ رکھ سکا اورگیس کا چولہا بیوی کے سرپرماردیا جس کے نتیجے میں وہ جانبرنہ ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی خاتون حاملہ تھیں اورشوہرمزدورتھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ تاہم شوہرکوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے محلے شبرا الخیمہ میں شوہر نے کھانا تیارنہ کرنے پراپنی حاملہ بیوی کوقتل کردیا۔
News Code 1905545
آپ کا تبصرہ