بھارت میں خاتون کھلاڑی ٹورنامنٹ کے دوران لاپتہ

بھارت میں 21 سالہ ہاکی پلیئر کی خوشبو نامی کھلاڑی ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ کے دوران لاپتہ ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں 21 سالہ ہاکی پلیئر کی خوشبو نامی کھلاڑی ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ کے دوران لاپتہ ہوگئی۔ بھارت میں خاتون ہاکی پلیئرخوشبو کی گمشدگی معمہ بن گئی۔ رپورٹس کے مطابق 21 سالہ خوشبو نامی کھلاڑی ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کے ساتھ مدھیہ پردیش آئی تھی۔انہیں مقامی اسکول میں ٹھہرایا گیا تھا۔ گذشتہ روز خوشبو نے باقی ٹیم کے ساتھ کھانا کھانے کیلئےجانے سے انکار کردیا ۔ان کے واپس لوٹنے پر وہ وہاں موجود نہ تھی۔واقعہ کی شکایت ٹیم انتظامیہ، ساتھی کھلاڑی اور ٹیم منیجر کی جانب درج کروائی گئی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق خوشبو کا تادم تحریر کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔

News Code 1905541

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =