عرب لیگ کو بیہودہ اور غیر ضروری بیانات کے بجائے علاقائی تعاون کو فروغ دینا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب لیگ کو مشورہ دیا ہے کہ عرب لیگ کو بیہودہ اور غیر ضروری بیانات کے بجائے علاقائی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے عرب لیگ کو مشورہ دیا ہے کہ عرب لیگ کو بیہودہ اور غیر ضروری بیانات کے بجائے علاقائی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ خطیب زادہ نے ایران کے خلاف عرب لیگ کے الزامات کو بیہودہ ، بے بنیاد اور اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہا کہ بعض علاقائی عرب ممالک نے دنیائے عرب کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے بجائے ایران کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ ان عرب ممالک کے حکمرانوں کی مسئلہ فلسطین پر کوئی توجہ نہیں اور وہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ اور آلہ کار کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ امریکی اور اسرائیلی لیگ بن گئی ہے اسے عرب عوام کی حمایت حاصل نہیں۔  عرب لیگ عرب ممالک کو درپیش مشکلات کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تین ایرانی جزائر عرب لیگ کے بیانات کے باوجود ایرانی جزائر ہی رہیں گے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ عرب لیگ کو تخریبی بیانات صادر کرنے کے بجائے خطے میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے اور اسرائیل و امریکہ کی جانب سے لاحق خطرات پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

News Code 1905540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =