بھارتی کسانوں  کا ملک کی مصروف ترین شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

بھارتی کسانوں نے احتجاج کے 100 دن مکمل ہونے پر آج ملک کی مصروف ترین شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی کسانوں  نے احتجاج کے 100 دن مکمل ہونے پر آج ملک کی مصروف ترین شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق کسانوں نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کو جاری رکھنے کے لیے انتظامات کو بھی مزید بہتر بنانا شروع کردیا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے مظاہرین کا پانی بند کرنے پر کسانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت واٹر پمپ لگالیے ہیں۔ کسان رہنما راکیش نے کہا ہے لڑائی لمبی چلے گی، سرکار سے بات چیت کا کوئی امکان نہیں۔مطالبات کی منظوری ہی احتجاج ختم کروانے کا واحد راستہ ہے۔ 

News Code 1905539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =