ترکی نے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے الزامات کو مسترد کردیا

ترکی کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترکی کے خلاف کیے گئے فیصلوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فیصلوں میں عرب عوام کی نمائندگی نہیں کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترکی کے خلاف کیے گئے فیصلوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فیصلوں میں عرب عوام کی نمائندگی نہیں کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عرب لیگ کے اراکین جانتے ہیں کہ  کچھ اپنی  سرگرمیوں کو چھپانے کے لئے ترکی پر الزام  لگارہے ہیں جس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ترکی نے عرب لیگ کے فیصلے پر اعتراض کرنے والے ممالک کا بھی حوالہ دیا ہے  اور کہا ہے کہ کونسل نے اعتراضات کے باوجود شفاف مذاکرات کے عمل کے بغیر مختلف ممالک کے بیانیہ کو جگہ دی ہے۔ واضح رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے عرب لیگ کے اجلا س میں  ترکی کی مختلف عرب ممالک میں فوجی مداخلت کو یکسر مسترد کیا گیا تھا۔

News Code 1905538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =