پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ " پی ڈی ایم " نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ " پی ڈی ایم "  نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آج  قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی رکن نہیں جائے گا اور اپوزیشن کی عدم شرکت کے بعد اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی صورت میں ہوچکا، صدر مملکت نے اجلاس بلانے کے لیے یہی لکھا ہے کہ وزیر اعظم اعتماد کھوچکے ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا  کہ عمران خان اپنی پارٹی کے اراکین کو بکاؤ مال کہہ رہے ہیں، آج وہ اعتماد کا ووٹ لیں گے تو ان اراکین کا ووٹ بھی شامل ہوگا جن کووہ بکاؤ مال کہتے ہیں، عمران خان نے جس لب و لہجے میں قوم سے خطاب کیا اس سے شکست چھلک رہی ہے۔

واضح رہے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج طلب ہوگا جس میں وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

News Code 1905537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =