افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بدخشاں میں برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع راغستان میں برفانی تودہ مکانات پر گر گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ بدخشاں کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ طالبان کے قبضے میں ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم بھاری فوجی نفری کے ہمراہ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے برفانی تودے کے ملبے سے 14 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 11 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

News Code 1905535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =