نمل یونیورسٹی کے باہر دو طلبہ گروپوں میں تصادم سے ایک طالب علم ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی کے باہر دو طلبہ گروپوں کے مابین تصادم کے دوران5 طالب علم زخمی اور اور ایک ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی کے باہر دو طلبہ گروپوں کے مابین تصادم کے دوران5  طالب علم زخمی اور اور ایک ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے باہر 2 طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم کے دوران ایک طالب علم ہلاک اور 5 طلبہ زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت عبدالحق کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق طالب کی لاش اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول عبدالحق کی موت پیٹ میں خنجر لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نمل یونیورسٹی اور پمز اسپتال پہنچ گئی، اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات کی جاری ہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

News Code 1905532

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =