بھارت میں خودکشی کرنے والی خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا

بھارت میں پولیس نے خودکشی کرنے والی 23 سالہ عائشہ نامی خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں پولیس نے خودکشی کرنے والی 23 سالہ عائشہ نامی خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ احمدآباد  میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد اور حاملہ ہونے پر سسرالیوں کے 10 لاکھ روپے مانگنے پر عائشہ نامی خاتون نے نہر میں ڈوب کر اپنی جان دے دی تھی۔  واضح  رہے کہ خودکشی سے قبل عائشہ نے ایک ویڈیو پیغام بھی اپنے شوہر کو بھیجا تھا، آخری ویڈیو پیغام میں خاتون خوشی کا دکھاوا کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور اپنا تعارف کروانے کے بعد کہتی ہیں کہ میں جو بھی کچھ کرنے جارہی ہوں وہ صرف میرا فیصلہ ہے اس کا کسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہواؤں کی طرح ہوں، بہنا چاہتی ہوں، میں خوش ہوں آج، مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا، مجھے نہیں معلوم کہ مجھے جنت ملے گی بھی یا نہیں۔

News Code 1905528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =