پاکستانی وزیر اعظم کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں عائد کردہ الزامات پرپاکستان الیکشن کمیشن نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں عائد کردہ الزامات پرپاکستان الیکشن کمیشن نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر کل خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمیشن  وزیراعظم کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا بیان دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں ںےسپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن کے لیے اوپن بیلیٹنگ  اور قابل شناخت بیلٹ پیپر کی مخالفت کرنے پر بھی الیکشن کمیشن پر تنقید کی تھی۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں بکنے والوں کو بچا لیا۔ الیکشن کمیشن کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کا وقار مجروح ہوا۔

News Code 1905527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =