کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مختلف واقعات میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مختلف واقعات میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق سرینگر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، واقعہ کے بعد اہلکار کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار کی خودکشی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

ادھر گزشتہ روز سری نگر میں ہی بھارتی فوج کے کرنل سندیپ بھگت نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا جب کہ ایک اور واقعہ میں فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی تھی۔

News Code 1905526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =