مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورس نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں جدہ میں سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر قدس 2 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمن پرسعودی عرب کی مجرمانہ بمباری کے جواب میں یمنی فورسز قبائل سعودی رعب پر مہلک ضربیں وارد کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے ڈرون طیاروں نے جدہ میں آرامکو پر حملہ کرنے سے قبل ملک خالد ايئرپورٹ کو بھی ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا تھا۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے مجرم بادشاہ اور اس کے بیٹے ولیعہد محمد بن سلمان کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پنہچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ