امریکہ میں اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے کا فیصلہ

امریکہ میں اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں اساتذہ کوترجیحی بنیاد پرویکسین لگائی جائے گی تاکہ ہمارے طالب علم جلد از جلد تعلیمی اداروں میں واپس جاسکیں۔ امریکی صدرکے فیصلے کے مطابق امریکہ کی تمام ریاستوں میں ہر استاد کو کم از کم کورونا وائرس ویکسین کی ایک خوراک مارچ کے آخر تک دی جائے گی۔

امریکہ میں اساتذہ کی یونینزاسکول کھولنے کے خلاف ہیں۔ یونینزکا موقف ہے کہ اسکولوں کو واپس اس وقت کھولنے میں ابھی بھی خطرات ہیں کیونکہ کورونا وائرس کی وبا ابھی بھی موجود ہے۔

ادھر امریکی صدرنے کہا کہ امریکہ میں ہرشخص کے لیے مئی کے آخرتک کافی ویکسین دستیاب ہوں گی تاہم انہوں نے امریکیوں سے ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقراررکھنے سمیت ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کا کہا ہے۔

News Code 1905518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =