انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کا اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، فلسطین نے کرمنل کورٹ کی تحقیقات کا خیرمقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، فلسطین نے کرمنل کورٹ کی تحقیقات کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل، فلسطین کے جنگی جرائم کی عالمی عدالت میں تحقیقات کے شدید مخالف رہے ہیں۔

عالمی جرائم عدالت کی پراسیکیوٹر فاتو بینسودا کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تحقیقات میں عدالت کے دائرہ اختیار میں آنے والے جرائم کا احاطہ کیا جائے گا۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 2014 سے ہونے والےجنگی جرائم کی تحقیقات کی جائیں گی، عالمی عدالت میں فلسطین کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی اسرائیل اور امریکہ نے شدید مخالفت کی تھی۔

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  انصاف کے حصول کے لیے فلسطینیوں کو اس اقدام کا طویل عرصے سے انتظار تھا، یہ اقدام امن کے لیے ناگزیر حیثیت کا حامل ہے۔

News Code 1905513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =