پاکستانی وزیر اعظم کا ایوان سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی سے سینیٹ الیکشن میں اپ سیٹ شکست کے بعد وزیراعظم ایوان سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی سے سینیٹ الیکشن میں اپ سیٹ شکست کے بعد وزیراعظم ایوان سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ پارٹی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے بنی گالا میں  سینیٹ الیکشن کے حوالے سے  ہونے والے اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیاسی کلچر کو تبدیل کرنے کی حتی المقدور کوشش کی۔ قوم اس لڑائی میں دیکھ رہی ہے کہ کون کہاں کھڑا ہے ۔یہ حق اور باطل کی لڑائی ہے جو ہم لڑتے رہیں گے۔ آج کا دن پاکستان کی جمہوریت کیلئے افسوس ناک دن ہے۔ جمہوریت کے علم برداروں نے آج جمہوریت کو روندا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم  اور ان کی جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم  اس ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے تاکہ کھل کر سامنے آ جائے کہ کون عمران خان کے نظریہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات میں جو نتیجہ ہم نے دیکھا اس نے ہمارے بیانیے کو تقویت دی۔ ہمارا بیانیہ تھا کہ سینیٹ کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر منڈی لگے گی اور ضمیروں کے سودے ہوں گے۔اسلام آباد کی نشست پر ہمارے دو امیدوار تھے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے  پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس آج  طلب کر لیا ہے۔ اجلاس آج  دوپہر دو بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

News Code 1905512

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =