رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قاضی شیخ احمد الزین کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے نام عالم مجاہد قاضی شیخ احمد الزین کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے نام لبنان میں علماء مسلمین کونسل کے سربراہ عالم مجاہد قاضی شیخ احمد الزین کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں حزب اللہ  لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ ، لبنانی علماء ، عوام اور مرحوم کے اہلخانہ ، دوستوں اور شاگردوں کو تعزيت  اور تسلیت پیش کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: مرحوم قاضی شیخ احمد الزین نے حضرت امام خمینی (رہ) کی تحریک کی بھر پور حمایت کی اورسامراجی اور استعماری طاقتوں کے خلاف مرحوم کی مزاحمت اور استقامت تاریخ کے صفحات پر جلی حروف میں یاد رہے گي۔

News Code 1905510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =