افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے 3 خواتین صحافیوں کو ہلاک کردیا

افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان دہشت گردوں نے تین خواتین صحافیوں کو فانرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان دہشت گردوں نے تین خواتین صحافیوں کو فانرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 3 خواتین صحافیوں کو ہلاک کردیا، ننگرہار کے مقامی اسپتال کے ترجمان ظاہر عدیل نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تاہم  ابھی تک کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق تینوں خواتین کو اس قت نشانہ بنایا گیا جب وہ ٹی وی اسٹیشن سے اپنے گھروں کو جارہی تھیں، خواتین پیدل تھیں اس لئے انہیں آسانی سے نشانہ بنایا گیا۔

ننگرہار پولیس کے سربراہ جمعہ ہمت کے مطابق خواتین صحافیوں کو دو علیحدہ حملوں میں نشانہ بنایا گیا، حملے کے بعد ایک حملہ آور کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا، اور اس نے خواتین کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے، جب کہ ملزم کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

News Code 1905507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =