مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی دو ریاستوں ریاست ٹیکساس اور مسی سپی میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹیکساس میں کاروبار اگلے ہفتے مکمل بحال کردیا جائے گا۔ مسی سپی میں کل سے تمام کاروبار کھول دیا جائے گا۔
ادھر ریاستوں کے کورونا سے متعلق اقدامات واپس لینے پر ڈائریکٹر سی ڈی سی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سخت محنت کے بعد کورونا پر قابو پانے میں جو کامیابی حاصل کی اسے کھونے کا خدشہ ہے۔
آپ کا تبصرہ